ماہ نور کی پاکستان کی خوشحالی کیلئے خوصی دعا

لاک ڈاؤن ،کورونا وبا اور مہنگائی نے عوام کا سکھ چین چھین لیا،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2020 11:14

ماہ نور کی پاکستان کی خوشحالی کیلئے خوصی دعا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستانی معروف ماڈل ،اداکارہ وٹی وی ہوسٹ ماہ نور کی اپنے پیارے ملک پاکستان کی خوشحالی کیلئے خوصی دعا،ماہ نور کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ،کورونا وبا اور مہنگائی نے عوام کا سکھ چین چھین لیاہر طرف بے چینی بے سکونی نظر آ رہی ہے جسے دیکھ کر دلی دکھ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے حضورخصوصی دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک ہم سب پر رحم کرے اور ہمارے ملک پاکستان میں خوشحالی پیدا کر دے ،ماہ نور نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تمام صاحب حیثیت شخصیات مستحق لوگوں کی مدد کریں دوسروں کی مدد کرنا اللہ پاک کو بہت پسند ہے ۔

متعلقہ عنوان :