لاہور میں چینی شہری نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے اپنے وکیل کی وساطت سے ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر

پیر 29 جون 2020 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) لاہور میں ایک چینی شہری نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے اپنے وکیل کی وساطت سے ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے جس پر عدالت عالیہ نے امیگریشن حکام سے 27 جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ہے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی سپیشل برانچ چینی ملزم کی سابقہ اہلیہ کے بیان کی روشنی میں رپورٹ جمع کروا چکی ہے جس 8میں ملزم کی سابقہ اہلیہ نے کہا ہے کہ ملزم کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے پر اسے کوئی اعتراض نہیں جس پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ امیگریشن حکام سے 2 جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔