حکومت نے موٹر سائیکلوں و آٹو رکشہ پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی،سیمنٹ پروڈکشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں ریلیف دیا جارہا ہے

وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 30 جون 2020 02:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے موٹر سائیکلوں اور آٹو رکشہ پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے جبکہ سیمنٹ پروڈکشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں ریلیف دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے ، شپبنگ پالیسی کے لئے اصلاحات اور معیشت کی بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں ۔حماد اظہر نے کہا کہ سمارٹ فونز جیسی مقامی موبائل انڈسٹڑی کے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریئل سٹیٹ بزنس کیلئے نرمی کی گئی ہے۔