بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایئر بلیو کو 6بین الاقوامی خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت

ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا،ایئر بلو شارجہ اورابوظہبی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاورکیلئے پروازیں آپریٹ کریگی

منگل جون 23:34

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایئر بلیو کو 6بین الاقوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو 6بین الاقوامی خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔ایئر بلیو اپنی 6خصوصی پروازیں،شارجہ اور ابوظہبی کیلئے آپریٹ کرے گی ۔مجموعی طور پر 6پروازوں کے ذریعی1ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا۔

ایئر بلو شارجہ اورابوظہبی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاورکیلئے پروازیں آپریٹ کریگی۔پروازیں یکم جولائی سی5جولائی تک کی پروازوں کو اجازت دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایئر بلو کو یکم جولائی تا پانچ جولائی تک پروازوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔ایئر بلو پرواز نمبرپی ای213شارجہ سے اسلام آ باد کیلئے آپریٹ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری پرواز3جولائی کوپی اے 213شارجہ سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہوگی۔3جولائی کو ایئر بلو کی پروازپی ای6301ابوظہبی سے پشاور کیلئے آپریٹ ہوگی۔3جولائی کوایئر بلو کی پروازپی ای213شارجہ سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہوگی۔3جولائی کو پی اے 6301ابوظہبی سے پشاور کیلئے آپریٹ ہوگی۔4جولائی کو پرواز پی اے 2301ابوظہبی سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہوگی۔5جولائی کو پی ای413شارجہ سے لاہور کیلئے آپریٹ کی جائے گی۔نجی ایئر لائن ایئر بلومسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔ترجمان ایئر بلوکے مطابق دوران پرواز سماجی فاصلوں کے تحت انھیں پروازوں میں بٹھایا جائے گا۔