حکومتی نا اہلی کی وجہ سے دوبارہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا شہریوں کو دیکھنا اذیت ناک ہے‘شہبازشریف

بدھ 1 جولائی 2020 19:42

حکومتی نا اہلی کی وجہ سے دوبارہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا شہریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں حکومتی نا اہلی کی وجہ سے دوبارہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا شہریوں کو دیکھنا اذیت ناک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر بیان میں انہوںنے کہاکہ آج نیب نیازی گٹھ جوڑ ان تمام لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جنہوں نے نواز شریف کی قیادت میں دن رات ایک کر کے قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔