برطانوی فوج نے گھٹنے ٹیک کر اظہارِ یکجہتی کرنے پر پابندی عائد کردی

بدھ 1 جولائی 2020 22:25

برطانوی فوج نے گھٹنے ٹیک کر اظہارِ یکجہتی کرنے پر پابندی عائد کردی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دوران گھٹنے ٹیکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈرز نے ہیمپشائر کے گوسپورٹ میں واقع ایچ ایم ایس سلطان کے فوجیوں کو متنبہ کیا کہ جب وردی میں ہوں تو وہ اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔

برطانوی ملٹری کے ذرائع کے مطابق جب فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکنا ایک سیاسی تحریک بن رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جب بھی فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کیسے رہنا ہے، اس کے بے شمار اصول ہیں، مسلح افواج اور وزارت دفاع نسل پرستی کے خلاف ہیں اور وہ اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ میٹروپولیٹین پولیس نے اپنے افسروں کو بیلک لائفس کی تحریک کے احتجاج کے دوران گھٹنے ٹیکنے کے عمل کو سبز جھنڈی دکھائی تھی۔بعدازاں لندن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران حمایت میں متعدد افسران نے یہ ہی مؤقف اپنایا۔ اس ضمن میں دفاعی عہدیدار کے مطابق وہ فی الحال اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں کہ آیا اس کا کوئی دوسرا راستہ نکل سکتا ہے یا نہیں اور وہ اظہار یکجہتی کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اپنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :