سعودی عرب ، ٹریفک جرمانے 20 ہزار ریال تک پہنچنے پر انتباہ نظر انداز کرنے والوں کو عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2020 10:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے جرمانے 20 ہزار ریال تک پہنچنے پر انتباہ نظر انداز کرنے والوں کو عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی پر ٹریفک جرمانوں کی مجموعی رقم 20 ہزار ریال تک پہنچ گئی اور اس نے ادائیگی کے نوٹس نظر انداز کر دیے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ’20 ہزار ریال تک جرمانے والے ڈرائیور کو نہ صرف یہ کہ عدالت میں حاضر کیا جائے گا بلکہ اس کی ٹریفک خدمات بھی معطل کردی جائیں گی۔اُس شخص کو کہا جائے گا کہ اگر اس نے 30 دن کے اندر جرمانے جمع نہ کروائے تو کیس ٹریفک عدالت میں بھیج دیا جائے گا اور جرمانے ادا نہ کرنے تک اسے ٹریفک خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔