میانمار میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد96 ہو گئی

جمعرات 2 جولائی 2020 12:13

میانمار میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد96 ہو گئی
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) میانمار کی ریاست کاچن میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 ہو گئی۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ فائر سروسز کی پریس ریلیز کے مطابق مون سون کی بارشوں کی وجہ سے یہ لینڈ سلائڈنگ سیٹمو گاؤں میں قیمتی پتھر ’جیڈ‘ کی کان کنی کے مقام پر واقع ہوئی۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ سیکڑوں کانکن مٹی کے تودے میں دفن ہوگئے کیونکہ جس وقت حادثہ ہوا اس وقت کانوں میں کام جاری تھا۔انہوں ے بتایا کہ گرنے والے مٹی کے تودیکا حجم 304 میٹر ہے۔ یاد رہے کہ نومبر 2015ء میں اس جگہ بڑی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں تقریباً 116 کانکن ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :