کراچی تاجر اتحاد کا 3جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کااعلان

صدر، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار اور برنس روڈ کی مارکیٹیں جمعہ تک کھول لی جائیں گی،عتیق میر

جمعرات 2 جولائی 2020 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرنے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں صدر اور ایم اے جناح روڈ کی بند مارکٹیں 3 جولائی سے کھول دی جائیں گی۔چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث بند مارکیٹیں تین جولائی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ عتیق میرنے کہا کہ صدر، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار اور برنس روڈ کی مارکیٹیں جمعہ تک کھول لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کہ مرکزی مارکیٹیں کھولنے کے بعد کلفٹن اور ڈیفنس کی کچھ مارکیٹیں بند کردی جائیں گی جبکہ طارق روڈ کی بھی دکانیں بند کردیں گے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث 24 مارچ سے مکمل لاک ڈان نافذ کیا گیا تھا، تاہم رمضان المبارک میں حکومت نے کچھ مارکیٹوں کو ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔عید الفطر کے بعد سے سندھ بھر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈان کے تحت مرکزی مارکیٹیں بند کردی گئی تھیں۔