افغانستان،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 نئے کورونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں، ترجمان وزارت صحت

جمعرات 2 جولائی 2020 16:56

افغانستان،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 نئے کورونا وائرس کیسز سامنے آئے ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) افغانستان کے وزارت صحت کے ترجمان سیدالدین جامی نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32,022 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سنہوا خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان سیدالدین جامی نے کہا کہ کابل میں کورونا وائرس کے 61 جبکہ دیگر صوبوں کے شورش زدہ علاقوں میں 125 مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 186 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 33 متاثرہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فروری سے کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد اب تک اموات کی تعداد 807 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ افغانستان میں فروری میں وائرس کے پھیلنے کے بعد اب تک مجموعی طور پرکورونا وائرس سے متاثرہ 16041 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 32,022ہو گئی ہیں۔