ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، چودھری شجاعت حسین

رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہائوسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں‘صدر (ق) لیگ

جمعرات 2 جولائی 2020 20:07

ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہائوسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں، جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے، اس پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے، اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔