آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

جمعہ 3 جولائی 2020 13:57

آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 152600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 70ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 62400 کیوسک اور اخراج 62400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی آمد49900 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 68200 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1461.13 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.649 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1218.55 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.579 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :