ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، آن لائن ٹائم شیڈولنگ اور الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کامیابی سے جاری ہے، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 جولائی 2020 17:38

ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، آن لائن ٹائم شیڈولنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او کیپٹن سید حماد عابد کی زیر صدارت شہید احمد مبین پولیس لائنز میں ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی،ایس پی ٹریفک محمود الحسن گیلانی، ڈی ایس پی شہزاد خاں، ڈی ایس پی منیر احمد اور ڈی ایس پی عارف محمود بٹ سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل بارے مختلف تجاویز کو زیر غور لایا گیا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ پہلے سلام، پھرکلام کے اصولوں کو اپنا یا جائے، شہریوں سے بد تمیزی، بداخلاقی اور ناجائز چالان کیصورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، عوام سے ناخوشگوار واقعہ کیصورت میں متعلقہ انسپکٹر کیخلاف کارروائی ہوگی، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جبکہ ڈی ایس پیز کو سڑکوں پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی رعائت نہیں برتی جائے، سی ٹی او لاہور کا۔

(جاری ہے)

مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر رانگ پارکنگ کرنا حقوقِ العباد پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ اہلکار گھر جائے گا، حادثات سے پاک معاشرے کیلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ خود غیر قانونی نیلی بتی، گرین نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹس مہم کی نگرانی کریں، مون سون کے حوالے سے نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جائیں، الیکٹرانک پیمنٹ اور لائسنسنگ میں ٹائم شیدولنگ کا عمل بہت کامیابی سے جاری ہے، شہری ٹریفک پولیس کی سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔