پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعہ 3 جولائی 2020 18:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 54.19فیصد کم رہا ۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی35105.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35100کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 73.20پوائنٹس کے اضافے سی35051.38پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے 15202.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.39پوائنٹس کے اضافے سی25087.02پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز346کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سی155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب42ارب49کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔

جمعہ کو17کروڑ57لاکھ61ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوجمعرات کے مقابلے میں20کروڑ73لاکھ 22ہزار شیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت23.12روپے کے اضافے سے 1245.77روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت21.43روپے کے اضافے سے 333.77روپے ہو گئی جبکہ آرک روما روپی15.24روپے کی کے کمی سے 555.56روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص15.01روپے کی کمی سے 909.99روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان ،جہانگیر صدیقی، ہم نیٹ ورک ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام ،پی ٹی سی ایل اے،یونٹی فوڈز،،میپل لیف،کے الیکٹرک، دی سیرل کمپنی اور پاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے ۔