ایل این جی ریفرنس: نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی

عدالت کا نیب کو تفتیش مکمل کرکے 6 اگست کو حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

ایل این جی ریفرنس: نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد سے ایل این جی ریفرنس میں نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ لی احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں تین سے چار ہفتے درکار ہیںاحتساب عدالت کی نیب کو شاہد خاقان عباسی کیخلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حتمی ریفرنس دائر کرنے کی آخری مہلت دے دی عدالت کا نیب کو تفتیش مکمل کرکے 6 اگست کو حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیاسابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ خان نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے چھ مہینے شاہد خاقان عباسی جیل کاٹ چکے ہیں ہم اپنی جان رسک پر ڈال کر آتے ہیں اور تماشا دیکھ کر چلے جاتے ہیں نیب حتمی ریفرنس فائل کردے تو آپ ہمیں بلا لیں ہم پیش ہوجائیں گے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں شاید خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کردیں اس سے پہلے نواز شریف پر ضمنی ریفرنس پر ہی فرد جرم عائد کی گئی تھی اس موقع پر وکیل شیخ عمران الحق نے عدالت کو بتایا کہ ہم عدالت میں پیش ہوتے ہیں مگر کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس کی حد تک ملزمان کی آج حاضری مکمل ہوئی ہے عدالت فرد جرم عائد کرنا چاہتی ہے تو نیب کو اعتراض نہیں عدالت نے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی