قلات میں دو دہائیوں کے بعد سڑکوں کی تعمیر اور بلیک ٹاپ کا کام شروع

جمعہ 3 جولائی 2020 23:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) قلات میں دو دہائیوں کے بعد سڑکوں کی تعمیر اور بلیک ٹاپ کا کام شروع ہوا جوکہ بڑی تیزی سے جاری ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی فنڈز سے قلات شہر اور دیہی علاقوں کے روڈز کی تعمیر جاری ہے سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگیں اس سے پہلے قلات کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سفر کے قابل نہیں تھے آئے روز حادثات ہوتے رہتے تھے جبکہ عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے دورہ قلات کے موقع پر سڑکوں کی حالت زار کو دیکھ کر اپنی خصوصی فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر مرمت کے لئے 20 کروڑ روپے کا اعلان کیا جوکہ خوش آئند اقدام ہے اب عملی طور پر سڑکوں کے بلیک ٹاپ کا کام تیزی سے جاری ہے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نور الامین مینگل، ایکسیئن بی اینڈ آر قلات حاجی محمد انور نیچاری، چیف انجینئر ملک رشید بنگلزئی دن رات کام کی نگرانی خود کر تے نظر آرہے ہیں۔ عوامی حلقوں۔کا کہنا ہیکہ ان مخلص آفیسران کی خلوص ایمانداری اور علاقے سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کام بہتر انداز میں جاری ہے اہل قلات آفیسران کی کام سے بے حد مطمئن ہی

متعلقہ عنوان :