معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

ایم ایل ون منصوبہ میں ریلوے کراسنگز کو انڈر پاسز اور اوور ہیڈ بریجز میں تبدیل کیا جائے گا ژ* ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کراسنگز حادثات کی روک تھام ممکن ہو گی ،بیان

جمعہ 3 جولائی 2020 23:44

معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ  کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔جاری بیان میںمعاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ شیخو پورہ کے قریب ایکسپریس ٹرین کے سکھ کمیونٹی کی بس سے افسوسناک تصادم میں 19 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھاکہ ایم ایل ون منصوبہ میں ریلوے کراسنگز کو انڈر پاسز اور اوور ہیڈ بریجز میں تبدیل کیا جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کراسنگز حادثات کی روک تھام ممکن ہو گی

متعلقہ عنوان :