150ورلڈ ریکارڈ بنانے والے امریکی شخص نے اسپنچ کے ذریعے ایک اور ریکارڈ بنالیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 12:33

150ورلڈ ریکارڈ بنانے والے امریکی شخص نے اسپنچ کے ذریعے ایک اور ریکارڈ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) امریکی شہری نے برتن صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے والے اسپنچ کو چہرے سے روک کر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ریاست اڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے پڑوسی کی مدد سے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس نے پانی میں بھیگے ہوئے 106 اسپنچ 1 منٹ میں رش کی جانب پھینکے اور 96 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈرش نے 96 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روک کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے، قبل ازیں انہوں نے 76 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ رش نے 30 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 35 سال کی عمر تک انہوں نے 150 عالمی ریکارڈ بناچکا ہے۔ڈیوڈ رش نے کہا کہ یہ ایک مشکل ترین کام تھا کیونکہ پانی میں بھیگا ہوا اسپنچ چہرے پر لگنے کی وجہ سے آنکھیں بند ہوجاتی ہیں اور فوراًآنکھ کو کھول کر دوبارہ پوزیشن لینا ایک مشکل کام ہے وہ بھی جب ایک منٹ کا وقت ہو۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے میں اپنی کتاب بھی شائع کر چکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :