سرگودھا،کالج کے ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 13:00

سرگودھا،کالج کے ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) سرگودھا کے نجی کالج کے ٹیچر عادل پر طالبہ سے زیادتی کا الزام تھا جس میں ٹیچر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اورملزم نے بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 26 جون کو ملزم نے ایک خاتون کے ذریعے طالبہ کو کلاسز کے اجرا کی اطلاع دے کر کالج بلایا تھا اور اپنے فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی تھی۔پولیس ملزم کی معاون ساتھی خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :