عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے.وفاقی وزیر اطلاعات
کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ فرنٹ لائن پر رہا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ اب بھی تھما نہیں ہے اور احتیاط لازمی ہے. شبلی فراز
میاں محمد ندیم ہفتہ 4 جولائی 2020 14:51
(جاری ہے)
کورونا آیا تو 2 لیبارٹریاں تھیں لیکن آج 29 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمیں لاپرواہی سے نہیں بلکہ احتیاط سے کام کرنا ہو گا این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے. شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی اپنائی جس سے کورونا کے کیسز میں کمی آئی، عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایاہم نے متحد ہوکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ بے یقینی، افواہیں پھیلانے اور ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا جس سے قومی یکجہتی میں دراڑیں پڑیں. شبلی فراز نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں اس سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے تاہم کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی150 ارب روپے میرٹ پر ایک کروڑ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے. وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی بلکہ سنجیدہ اقدامات کیے اور وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے. شبلی فرازنے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہوگئے این سی او سی نے وبا کو جس طرح موثر انداز میں کنٹرول کیا وہ قابل تحسین ہے اس نے وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.