ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہرین فہیم عباسی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

ہفتہ 4 جولائی 2020 17:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہرین فہیم عباسی نے ہفتے کے روز کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کیا۔اجلاس میں،سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن،ایم ایس صاحبان،ریسکیو 1122،بلڈنگ،سمال ڈیم،ایم سیز،پولیس اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ نے اے ڈی سی جی کوبریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں ڈینگی سرولنس ٹیموں ہوٹل، ہسپتال، گاربیج، مساجد، پاکس، ورکشاپس،بس سٹاپ، تعلیمی ادارے، جنک یارڈز، اسکول، لائیوسٹاک، ڈسپنسریاں، ٹائرزشاپس، سومنگ پولز، فیکٹری، نرسری، میرج ہال،زیرتعمیر عمارات،سروس سٹیشن اور قبرستان بارے تفصیل سے بتایا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی نے تمام محکموں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی بڑھانے کی تاکید کرتے ہوے ڈینگی سے بچاو کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز تر کر دیں کیونکہ پری مون سون میں ڈینگی لاروہ کے زیادہ بڑھنے کے امکانات ہیں۔ ہم سب نے ڈینگی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :