فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی: سید رفاقت علی گیلانی

ہفتہ 4 جولائی 2020 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے حکومت پنجاب نے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے عبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری دے دی ہے۔اب سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20کلوکاآٹا تھیلا1050روپے سے کم ہوکر850روپے پر دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی۔ گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی۔محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔سرکاری گندم کے اجراء کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔حکومت نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔محکمہ خوراک کو تیس روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔