وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:21

وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل لانچ کرنے کیلئے پرعزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔