Aچنیوٹ،ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں، ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:20

-چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے اس سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کی ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرعائشہ یٰسین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل کے علاوہ ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ و ایم ایس ٹی ایچ کیوز ، محکمہ ہیلتھ ،ایجوکیشن ، ایم سی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے انسددی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی روزانہ کی کارروائی کو ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنے میں تاخیر برادشت نہیں کی جائے گی جبکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہنی چاہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیز و دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے ، ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں انسداد ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا احساس برقرار رکھنے کے لئے تشہیر کے تمام ترذرائع بروئے کار لائے جائیں، آخر میں انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کی چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروہ برآمد ہونے پر متعلقین کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی رپورٹس سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوائی جائیں گی ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹروں ، جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں ، میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول کمیٹی وقار واہلہ ، ڈرگ انسپکٹرز فرقان قریشی ، توصیف ناصر، زیشان کاظمی و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :