جولائی کا دن جمہوریت پر شب خون ہے، آمر نے منتخب وزیر اعظم کو پابند سلاسل کرکے جمہوریت کا قتل کیا تھا، وزیر اطلاعات سندھ

اتوار 5 جولائی 2020 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانچ جولائی کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ باب کی مانند ہے جس دن کروڑوں عوام کے منتخب وزیر اعظم کو جبری طور پر حکومت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا اور ملک میں ظلمت کی سیاہ رات کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کے مطابق آج ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پرچڑھانے والے نشان عبرت بن چکے ہیں اور جمہوریت آج بھی زندہ ہے۔