کورونا ہوا سے پھیل رہا ہے،239 سائنسدانوں کا عالمی ادارہ صحت کو خط، ڈبلیو ایچ او نے دعویٰ مسترد کر دیا

پیر 6 جولائی 2020 19:51

کورونا ہوا سے پھیل رہا ہے،239 سائنسدانوں کا عالمی ادارہ صحت کو خط، ڈبلیو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) 12ممالک کی239سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا سے پھیل رہا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نام ایک کھلے خط میں 12 ملکوں کے 239 سائنس دانوں نے کہا کہ یہ وائرس ہوا کے ذریعے انفیکشن پھیلاتا ہے اور بند جگہوں پر بھی اس سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنی ہدایات پر نظر ثانی کرے ایک سائنسی رسالے میں اس خط کے مندرجات شائع کیے جائیں گے، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ہوا سے پھیلتا ہے، یعنی وائرس کے ذرات بند جگہوں میں گردش کرتے ہیں اور سانس لیتے ہوئے یہ ذرات انسانی جسم کے اندر جا سکتے ہیں ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے ممالک کو وائرس کو ہوا سے پھیلنے اور روکنے کیلئے تدابیر بدلنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

خط میں تجویز دی گئی ہے کہ لوگوں کو ماسک گھروں کے اندر بھی لگانا ہو گا جبکہ سوتے وقت بھی ماسک کو نہیں اتارنا چاہیے اسی طرح وینٹی لیٹرز نظام میں بھی تبدیلی لانا ہو گی اور ہوا کی گردش کو کم سے کم کرنا ہو گا۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور اور یو ایس سینٹر فار ڈیزیز نے سائنسدانوں کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وائرس صرف دو طرح سے پھیل سکتا ہے، آپ کسی کورونا مریض کے قریب ہوں اور کھانس دے اور کھانسی کی بوندیں آپ تک آجائیں تو آپ متاثر ہوسکتے ہیں اور دوسرا کسی آلودہ جگہ کو چھونے کے بعد اپنے آنکھ، ناک اور منہ کو چھو لیں۔

متعلقہ عنوان :