مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

منگل 7 جولائی 2020 16:07

مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیر خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید( نشان حیدر )کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات ، بہادری اور دلیری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان مادر وطن کی عزت و حرمت پر قربان کی۔ جب تک قوم میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے عظیم فرزند موجود ہیں کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔