ہزارہ کی ڈی ایف ایز کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن الیکشن 2020ء میں ظاہر علی شاہ گروپ کی حمایت کا اعلان

منگل 7 جولائی 2020 16:24

ہزارہ کی ڈی ایف ایز کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن الیکشن 2020ء میں ظاہر علی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن الیکشن 2020ء میں ظاہر علی شاہ گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالہ سے ایک اہم مشاورتی اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں سابق انٹرنیشنل فٹ بالر سینئر نائب صدر کے پی فٹ بال ایسوسی ایشن میجر (ر) ذوالقار احمد نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر خالد جاوید خان، نعیم بیگ، نیاز خان نیازی، اشفاق عباس، ڈی ایف اے ہری پور سے صدر فاروق خان اور ڈی ایف اے مانسہرہ سے صدر حاجی محمد بشیر، افسر خان لالہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران نے آئندہ 2020ء کے حوالہ سے اس بات پر عہدکیا کہ پاکستان بالخصوص ہزارہ ڈویژن کے فٹ بال کے کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے ظاہر علی شاہ گروپ کی حمایت ضروری ہے، تمام ڈسٹرکٹ نے 2015ء کے فٹ بال الیکشن میں بھی ظاہر علی شاہ گروپ کو سپورٹ کیا تھا اور اس بار بھی ہماری مکمل حمایت اور ووٹ ظاہر علی شاہ گروپ کے ساتھ ہے۔ آخر میں میجر (ر) ذوالفقار احمد نے کہا کہ ظاہر علی شاہ پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔