صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا یوحنا آباد میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

منگل 7 جولائی 2020 16:25

صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا یوحنا آباد میں ترقیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے صوبائی وز یر وائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر اور ایم پی اے ہارون گل اور تحریک انصاف دیگر رہنمائوں کے ہمراہ یوحنا آباد کا دوہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مذہبی اقلیتوں نے صوبائی وزراء کا والہانہ استقبال کیا اور سب آنیوالی معزز شخصیات کو پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ صوبائی وزراء نے گلیوں وغیرہ میں جاری کاموں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات صادر کیئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان بھر میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے مذہبی اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج دینے کے ساتھ حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور گلی محلوں وغیرہ میں تعمیر و مرمت کے لئے خصوصی فنڈز کا اجراء ممکن بنایا گیا ہے جبکہ مذہبی اقلیتوں کے طالبعلوں کے لئے اسکالرشپ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے ساتھ اعلیٰ سطح کی یونیورسٹیوں میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔