ہنگوپولیس لائن کی نئی بلڈنگ میں پولیس کومنتقل کردیاگیا

منگل 7 جولائی 2020 17:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) ہنگوپولیس لائن کی نئی بلڈنگ میں پولیس کومنتقل کردیاگیا۔پولیس لائن ہنگوکی نئی عمارت میں پولیس کے شفٹ ہونے کے موقع پرجرنیلی پریڈ کاانعقادکیاگیا۔ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرکی قیادت میں عارضی پولیس لائن سے پولیس کاتمام سیٹ اپ نئی تعمیرہونیوالی پولیس لائن میں منتقل کردیاگیا۔

اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبنددستے نے ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان کوگارڈآف انرپیش کیا۔لائن آفیسرمحمدوقاص اورکزئی بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرپولیس نے شاندارطریقے سے پریڈکرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کاعملی مظاہرہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اورڈی ایس پی نے کہا کہ ہنگومیں پولیس لائن نہ ہونے کی وجہ سے پولیس فورس کوکئی مشکلات کاسامناتھا اب جبکہ پولیس لائن کوآبادکیاجارہاہے اورپولیس لائن کی نئی عمارت میں ضلع بھر کی پولیس کوآپریشنل کیاجائے گا۔

انہوں نے جوانوں سے کہا کہ اب ایک ہی شلٹرکے نیچھے پولیس فورس کی موجودگی ان کی استعدادکارکوبڑھانے اورپیشہ ورانہ زمہ داریوں کواحسن اندازمیں اداکرنے کابہترین موقع میسرآئے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائن کی بدولت جوانوں کی رہائش کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ۔پولیس افسران پولیس جوانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے بھرپورزوردیا کہ ایمانداری جانفشانی خوش اخلاقی اورمیرٹ کوفرائض کی انجام دہی کے دوران ہرصورت مقدم رکھیں۔اس موقع پرپولیس جوانوں کاٹرن آوٹ چیک کیاگیا اورجوانوں سے کہاگیا کہ ان کاکوئی بھی مسئلہ ہوتومحکمانہ ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس افسران سے رجوع کریں۔انکے مسائل کومیرٹ پرحل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :