سائلین کو قانون اور میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2020 17:10

سائلین کو قانون اور میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سائلین کو قانون اور میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں جسے میں پورا کرونگا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے آج سائلین کی شکایات سننے کے بعد کیا اس موقع پر انچارج کمپلینٹ سیل عبدالغفور بٹ بھی موجود تھے انہوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو سائلین کی شکایات کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے تمام سائلین کی از خود شکایات سن کر انہیں قانون اور میرٹ کے مطابق فوری طور پر انصاف کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے انہوں نے کہاکہ جو احکامات جاری کیے گئے ہیں تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز انچارج چوکیات اس پر دیئے گئے وقت عمل کرکے ڈی پی او آفس میں رپورٹ کریں جبکہ اس میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق ہم نے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرکے ان میں محکمہ کا اعتماد بحال کرنا ہے جس کو ہم عوام کو ریلیف دیکر یقینی بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :