برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد دوبارہ شروع کرے گا

بدھ 8 جولائی 2020 13:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو دوبارہ اسلحہ کے فروخت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ، برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی سیکریٹری لِز ٹروس نے برطانوی پارلیمان کو بتایا کہ ان کے اندازوں کے مطابق سعودی عرب کو برطانوی عسکری سامان اور اسلحہ کی برا?مدات انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم بورس جونسن کی حکومت کے اس فیصلے پر حزب اختلاف نیتنقید کی ہے۔