یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک روپیسے 30روپے تک اضافہ

بدھ 8 جولائی 2020 16:00

یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک روپیسے 30روپے تک اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میںایک روپے سی30روپے تک اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 200گرام سرخ دھڑا مرچ کی قیمت 20روپے اضافے سی175روپے سے بڑھا کر 195روپے، سبز الائچی 15گرام پیکٹ کی قیمت30روپے اضافے سی100سے بڑھا کر130روپے ، 800گرا م آیوڈین نمک کی قیمت ایک روپے اضافے سی22روپے سے بڑھا کر23روپے جبکہ کرسٹل آیو ڈین نمک کی قیمت2روپے اضافے سی23روپے بڑھا کر25روپے کر دی گئی۔