پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 8 جولائی 2020 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ خورشید شاہ کے گذشتہ بجٹ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔ غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔