برطانیہ میں کرین حادثے کا شکار ہو کر خوفناک انداز میں گر گئی

کرین کے گرنے سے پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 9 جولائی 2020 07:04

برطانیہ میں کرین حادثے کا شکار ہو کر خوفناک انداز میں گر گئی
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی 2020ء) برطانیہ میں کرین حادثے کا شکار ہو کر خوفناک انداز میں گر گئی۔ کرین کے گرنے سے پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 1 شخص کی جان چلی گئی ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز مشرقی لندن میں ایک 20 میٹر کرین حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر گئی جس کے باعث دو افراد کو شدید دماغی چوٹیں آئیں جبکہ دو کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ 

حادثے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :