اسد قیصر کی تلاوت اور نعت رسول ؐ کے دور ان اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت

جمعہ 10 جولائی 2020 12:42

اسد قیصر کی تلاوت اور نعت رسول ؐ کے دور ان اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تلاوت اور نعت رسول ؐ کے دور ان اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس کے دور ان وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ تلاوت اور نعت کے دوران ارکان خاموش رہا کریں۔ انہوںنے کہاکہ قومی ترانہ کے دوران ہم سب خاموش احترام میں کھڑے ہوتے ہیں ،قومی ترانہ انسان کا کلام ہے جبکہ تلاوت اللہ کا کلام ہے ،ہم پر اس کا احترام اور بھی زیادہ لازم ہے ۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ تلاوت اور نعت کے دوران خاموش رہا جائے ۔

متعلقہ عنوان :