کوہلو،صوفی بزرگ مست توکلی کے دربار میں ہال اور کمروں کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

جمعہ 10 جولائی 2020 17:48

کوہلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری ان دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز ضلع کوہلو کے تحصیل تمبو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور بلوچستان کے صوفی بزرگ مست توکلی کے دربار میں حاضری دی۔ انہوں نے صوفی بزرگ مست توکلی کے دربار میں ہال اور کمروں کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ علاقے کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ہماری اولین ترجیح رہی ہے کہ حلقے میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں فراہم کئے جائیں اس حوالے سے حلقے میں سڑکوں ،صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں کروڑوں کی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے جومکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہیں ان اسکیموں کی فراہمی سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئینگے عوامی نمائندہ ہوں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

عوام کے فلاح بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں دورے کے موقع پر میر نصیب اللہ مری نے دربار کے مکینوں اور غریب لوگوں میں نقد امدادی رقوم بھی تقسیم کئے ہیں ۔