غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے،کمشنر نصیرآباد ڈویژن

جمعہ 10 جولائی 2020 18:31

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک،ایس ای ایریگیشن انجینئر ریاض بلوچ اور ایکسئین پٹ فیڈر کینال نثار احمد مغیری کے ہمراہ پٹ کینال کی ذیلی شاخوں ٹیپل شاخ،پیرو پل میر حسن،بیدار سمیت دیگر شاخوں کادورہ کرکے پانی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر،تحصیلدار بہادر خان کھوسہ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے بات چیت کرتے ہوتے کہاکہ ہمارے دورے کا مقصد زرعی پانی کے حوالے سے تمام صورتحال سے جائزہ لینا تھا تاکہ کسانوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ زرعی پانی کی منصفانہ پانی کی تقسیم کیلئے محکمہ ایریگیشن کے ساتھ ڈویژنل انتظامیہ مکمل تعاون کررہی ہے۔غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ہم کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :