کمشنر فیصل آبادکی زیر صدارت اجلاس، فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے انتظامات اور ڈی سلٹنگ کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 جولائی 2020 18:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) : ڈویژنل کمشنر آفس میں فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر عشرت علی نے کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے فلڈ انتظامات اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے متعلقہ محمکوں سے تفصیلی بریفنگ لی اورڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ فلڈکنٹرول میکنزم پر ذمہ داری سے عمل درآمدہونا چاہیے۔

انہوں نے ممکنہ فلڈ کی صورتحال میں فلڈریلیف سنٹرزکے قیام اوردستیاب سازو سامان کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے تاندلیانوالہ میں بڈھے شاہ کے مقام پر کٹاؤکے باعث پیدا شدہ صورتحال اوراس سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھنے کی تاکید کی اور متعلقہ محکموں کو موقع کا دورہ کرکے صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات کومکمل کیا جائے اور ڈی سلٹنگ کاکام بھی جلد پورا کریں۔انہوں نے ڈی واٹرنگ سیٹس اوردستیاب دیگر مشینری کی فنکشنل حالت کو بھی چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سلسلے میں مشینری کے ورکنگ حالت میں ہونے کے بارے میں سرٹیفیکیٹ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے تیزرفتار اخراج کیلئے موثراور ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے۔

ڈویژنل کمشنرنے ہدایت کہ پری مون سون اورمون سون موسم میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی نظر آنی چاہیے۔انہوں نے لائیوسٹاک،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،میٹروپولیٹن کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ودیگرمحکموں /اداروں کے مون سون سیزن میں فلڈ فائٹنگ اقدامات سے بھی آگاہی حاصل کی اورکہا کہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرکے ان کو منہدم یا تعمیرکرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔محکمہ انہار کے افسران نے دریاؤں ونہروں میں پانی کی صورتحال اور حفاظتی بندوں کی تفصیلات پربریفنگ دی اور دریاؤں کی طغیانی وسیلاب کی صورت حال سے متعلق ارلی وارننگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ دیگرمحکموں نے بھی فلڈ کنٹرول پلان پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :