عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلی جنس سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر پہلی مرتبہ ایران کا ردعمل

ایران پاکستان میں بے امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، تہران دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے، ایسی غلط فہمیاں زیادہ تر تیسری قوتوں کی بد نیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہیں: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2020 23:23

عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلی جنس سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر پہلی مرتبہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2020ء) عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلی جنس سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر پہلی مرتبہ ایران کا ردعمل، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان میں بے امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، تہران دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے، ایسی غلط فہمیاں زیادہ تر تیسری قوتوں کی بد نیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی تفصیلات نے جہاں پاکستان میں ہلچل مچا رکھی ہے، وہیں اس معاملے پر اب ایران کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں کیے گئے انکشافات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے بیان جاری کر کے وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نےہمیشہ علاقائی سلامتی کےقیام اورتحفظ کےلیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ایران نےہمیشہ علاقائی سطح پرعدم استحکام پیداکرنیوالے عوامل کی سرکوبی کیلئے موثر کردار ادا کیا۔ ایران نے پاکستان کیساتھ تعلقات باہمی احترام و مفادات پراستوارکر رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ برادرانہ اوردوستانہ تعلقات ہیں۔

ایران پاکستان میں بےامنی پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش کی پرزورمذمت کرتاہے۔ ایرانی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کواپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ ایران کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ تہران دونوں ممالک کےدرمیان غلط فہمیوں کےفوری اورضروری ازالے پر زور دیتا ہے۔ ایسی غلط فہمیاں زیادہ تر تیسری قوتوں کی بد نیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :