کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف ردعمل کی چھان بین کیلئے پینل کی تشکیل دیا جائیگا، ڈبلیو ایچ او

ہفتہ 11 جولائی 2020 11:09

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف ردعمل کی چھان بین کیلئے پینل کی ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیق شروع کرے گا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ اور دیگر ممالک نے کیا طریقے اختیار کیے تھے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے رکن ممالک کے مندوبین کے ساتھ آن لائن اجلاس کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری سے سوچ بچار، وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیڈروس نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک اور لائیبریا کی سابق صدر ایلن جانسن سرلیف نے جائزہ کمیٹی کی شریک سربراہ بننے پر اتفاق کیا ہے۔ محترمہ کلارک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی سابق سربراہ بھی ہیں۔ محترمہ جانسن سرلیف، نوبل امن انعام یافتہ ہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ شریک سربراہان پینل کے دیگر اراکین کو منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پینل نومبر میں عبوری اور آئندہ مئی میں جامع رپورٹ پیش کرے گا۔قبل ازیں رواں سال ڈبلیو ایچ او کے رکن ملکوں نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں عالمی وبا کے خلاف ادارے کے ردعمل پر منصفانہ اور غیرجانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔