متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں تبدیلی کر دی
31 دسمبر تک ویزوں اور اقاموں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا، ویزوں کی مُدت میں توسیع کرانے کے لیے تین ماہ کی رعایت دے دی گئی
محمد عرفان ہفتہ 11 جولائی 2020 14:51
(جاری ہے)
رہائشی ویزوں سے متعلق اس فیصلے کی منظوری اماراتی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ کابینہ کی جانب سے خلیجی ممالک کے باشندوں کوبھی ویزے کی مُدت میں توسیع کے لیے مزید ایک ماہ کی رعایت دے دی گئی ہے، جبکہ ایسے اماراتی ویزہ ہولڈرز جنہوں نے امارات سے باہر چھ ماہ سے کم عرصہ قیام کیا ہے، انہیں بھی ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔
یہی رعایت اماراتی شہریوں کو بھی حاصل ہو گی۔ جبکہ وہ اماراتی ویزہ ہولڈرزجنہیں امارات سے باہر رہائش پذیر ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے یا جن کے ویزے یکم مارچ کے بعد ایکسپائر ہو گئے ہیں، انہیں بھی ویزوں میں توسیع کی رعایت دی جا رہی ہے، تاہم اس رعایتی مُدت کا فیصلہ ICA کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس معاملے میں امارات اور اس ملک میں فضائی پروازیں شروع ہونے کی مُدت کو سامنے رکھا جائے گا، جہاں پر یہ اماراتی ویزہ ہولڈرز فی الحال مقیم ہیں۔ ویزوں کی رعایتی مُدت کے دوران کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، تاہم یہ مُدت ختم ہو جانے کے فوری بعد فیس ادا کرنا لازمی ہو گی۔جبکہ ایسے افراد جن کی ملازمتیں یکم مارچ سے پہلی ختم ہوئی تھی، انہیں ویزوں کی توسیع کے لیے کوئی رعایتی مُدت نہیں دی گئی۔ ان افراد کو 2 سو درہم کی فیس اور روزانہ کے حساب سے 25 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ کابینہ کے مطابق تمام ویزہ سنٹرز پر لوگوں کے جانے پر پابندی ہو گی اور تمام تر سروسز آن لائن طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ امارات میں معاملات زندگی معمول کی جانب لوٹ جانے اور معاشی سرگرمیوں کی پوری طرح بحالی کے بعد ویزہ پالیسی سے متعلق ترامیم ختم کر دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.