بھارت ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6 ناگا باغی ہلاک

ہفتہ 11 جولائی 2020 19:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) میانمار کی سرحد کے قریب بھارتی فورسز کی ایک کارروائی میں چھ ناگا باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شمال مشرق میں گذشتہ روز ناگاباغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک مسلح جھڑپیں جاری رہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق ہماچل پردیش میں گھنے جنگلات میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے جنگجو باغیوں کے ایک ٹھکانے کی جانب پیش قدمی کی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔