پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے، فواد چوہدری

امریکا، روس، چین، جاپان اور یورپی یونین کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے ہاتھ ملائیں ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہم ان کو سازگار ماحول دیں گے: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا ٹوئٹ

ہفتہ 11 جولائی 2020 19:56

پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) وفاقی وزیرسا ئنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈ ان پا کستان وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالو جی نے اپنا یا 10سال میں پاکستان کو ٹیکنا لوجی سپر پاور بنا نا اصل منزل ہے ، امریکا ، روس ، چین ، جاپا ن اور یورپی یو نین کی ملٹی نیشنل کمپنیا ں پاکستان سے ہاتھ ملا ئیں ہما رے دروازے کھلے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ںنے کہا کہ ملک میں سینٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہو تے یا پھر بلیک ہو تے مگر آج ہم اپنی ضروریا ت بھی پو ری کر رہے ہیں اور ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں 200ایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنا نے جارہے ہیں لا ہور ، کراچی ، اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اکنا مک زون بنا ئیں گے زونز میں ٹیکنا لو جی انڈسٹری ، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ 10سال میں ملک کو ٹیکنالوجی سپر بنا نا اصل منزل ہے ہم چاہتے ہیں کہ امریکا ، چین ، روس م کو ریا اور یورپی یو نین کی ملٹی نیشنل کمپنیا ں پا کستان سے ہاتھ ملا ئیں ہم ان کو ٹیکنالوجی بزنس کے لئے ساز گار ماحول ریلکس ٹیکس اسٹرکچر دینگے ہما رے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلا ئٹس پر رہتا ہے ۔