بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنا دیا گیا

ہسپتالوں میں رش کے باعث ایڈن گارڈن سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا،کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائیگا: بھارتی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2020 12:36

بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز ..
کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2020ء ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ہسپتالوں میں رش کے باعث ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔ ایڈن گارڈن بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے اور یہاں 1987ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 8 ہزار 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 ہزار اور ہلاکتیں 800 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد کیسز اور اموات کولکتہ میں ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق کولکتہ پولیس کے 550 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 2 اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔