افغانستان ، طالبان کے حملے، جھڑپوں میں12 پولیس اہلکار ہلاک

جھڑپوں و جوابی کارروائی میں چار شہری،11 جنگجو بھی ہلاک ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

پیر 13 جولائی 2020 21:07

افغانستان ، طالبان کے حملے، جھڑپوں میں12 پولیس اہلکار ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) افغانستان میں طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں بارہ پولیس اہلکار اور چار شہری جبکہ گیارہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع صاحب میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس افسران اور چار شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ایک پولیس اسٹیشن پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوے انھیں پییچھے دھکیل دیا ۔

صوبہ بدخشاں کے ضلع آرغنجھکوا میں بھی طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔ جسکے نتیجے میں سات پولیس اہلکار اور گیارہ طالبان ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکا ر زخمی ہو گئے ۔