محکمہ بلدیات پنجاب کا صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے 375 افسران بھرتی کرنے کا فیصلہ

پیر 13 جولائی 2020 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے 375 افسران بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نے ایک ریکوزیشن تیار کر کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھرتی ہونے والے افسران کو گریڈ 17 کیا جائے گا جن میں 20 بلڈنگ انسپکٹر 90 اکائونٹنٹ اور 39 ایم او فنانس شامل ہیں۔ جن کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :