ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف صداکار شاہد اشرف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

منگل 14 جولائی 2020 00:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف صداکار شاہد اشرف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ان کی عمر70برس سے زائد تھی اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔ شاہد اشرف کاشمار ان براڈکاسٹرزمیں ہوتاتھا جنہوں نی1971ء میں ریڈیوپاکستان ملتان کے قیام کے بعد یہاں سے نشریات کو آگے بڑھایا۔

ان کے ساتھ قمرحسین، مجتبی علوی، شاہد سلیم اورقیصر نقوی بھی پہلے روز سے ریڈیو پاکستان ملتان کے وابستہ تھے۔

(جاری ہے)

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف صداکارقیصر نقوی نے شاہد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا ہے۔ معروف دانشورحفیظ خان نے کہا کہ ان کے انتقال سے ریڈیو پاکستان کا ایک پورا عہد رخصت ہوگیا۔ملتان ریڈیو کی اردونشریات قمرحسین، مجتبی علوی ،شاہد اشرف جیسی شخصیات سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوتی تھی۔

دریں ا ثناء ریڈیوپاکستان ملتان کی اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر ثمرین اور افسران نے شاہد اشرف کے انتقال پر سوگوارخاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کی ریڈیوپاکستان ملتان کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منگل کو دوپہر ایک بجے ایف ایم 101 سے خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :