اداکارہ و ماڈل ارم شہزادی نے ٹک ٹاک میں دل لگا لیا، چاہنے والوں کی لائن لگ گئی

منگل 14 جولائی 2020 12:08

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) معروف اسٹیج اداکارہ و ماڈل ارم شہزادی نے ٹک ٹاک میں دل لگا لیا، چاہنے والوں کی لائن لگ گئی، فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے کراس کر گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارم شہزادی نے تھیٹر اور شوبز کی بندش کی وجہ سے ٹک ٹاک پر اپنا بسیرا کر لیا ہے ان دنوں وہ پورے زوروشورسے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران اداکارہ ارم شہزادی نے بتایاکہ ہرآنے والا دن میری فنی مصروفیات میں اضافہ کر رہاہے لاہور کراچی میں تھیٹر کھلنے سے پہلے کچھ برانڈز کے شوٹس مکمل کررہی ہوں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہو رہی ہے شوبز سے وابستہ 6 سال ہو گے آؤٹ ڈور اور لاہور میں شائقین نے عزت اور شہرت سے نوازاہے بہت جلد بری سکرین پر نظر اؤ گی ۔ارم شہزادی نے مذید کہاکہ ان دنوں بہت سارے نئے پراجیکٹس میں شامل ہو رہی ہوں ان دنوں ٹی و ی ڈراموں میں کریز بڑھا ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ نجی چینل کے ٹی و ی ڈرامہ اور پروگرامزاپنے اصل روپ میں آچکے ہے ماڈل اور اداکاری کا بچپن سے ہی شوق تھا۔