سینٹ ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل اور پریس کونسل (ترمیمی) بل 2020سمیت متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیئے

سینیٹر شیری رحمن نے اسلام آباد کورٹ فیس بل 2020ء واپس لے لیا،ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ء اور کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل پیش ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل اور کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات منظور،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی دو رپورٹیں بھی پیش

منگل 14 جولائی 2020 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سینٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ترمیمی) بل اور پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2020سمیت متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیئے ۔پیر کو اجلاس کے دور ان سینیٹر محمد جاوید عباسی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ 2012ء میں مزید ترمیم کا بل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا جسے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر جاوید عباسی نے پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کا بل پاکستان کمیشن آف انکوائری (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا۔ جسے چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر محمد جاوید عباسی نے اسلام آباد میں لاء افسران کی تقرری اور ان سے منسلکہ اور ذیلی معاملات کے لئے قانون وضع کرنے کا بل اسلام آباد ارالخلافہ لاء افسران بل 2020ء پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سینیٹر محمد جاوید عباسی نے پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا۔ جسے چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلاس کیدور ان سینیٹر شیری رحمن نے اسلام آباد کورٹ فیس بل 2020ء واپس لے لیا۔ سینیٹر شیری رحمن نے دیوانی مقدمات اور اپیلوں میں یکساں عدالتی فیس وضع کرنے اور قانون بنانے کا بل اسلام آباد کورٹ فیس بل 2020ء واپس لینے کی درخواست کی۔

جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کر لیا۔اجلاس کے در ان اسلام آباد دارالخلافہ کریمنل پراسیکیوشن سروس (تشکیل، فرائض اور اختیارات) بل 2020ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں کریمنل پراسیکیوشن سروس کے قیام کا بل اسلام آباد دارالخلافہ کریمنل پراسیکیوشن سروس (تشکی، فرائض اور اختیارات) بل 2020ء پیش کیا۔

جسے چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔ اجلاس کے دور ان ایوان بالا نے دستور (ترمیمی) بل 2020ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا سینیٹر جاوید عباسی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 140 میں ترمیم کا بل دستور (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا۔ جسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ نے اسلام آباد وائلڈ لائف (تحفظ، بچائو، کنزرویشن و انتظام) (ترمیمی) بل 2020ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد وائلڈ لائف (تحفظ، بچائو، کنزرویشن و انتظام) آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کا بل اسلام آباد وائلڈ لائف (تحفظ، بچائو، کنزرویشن و انتظام) (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا۔ جسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلاس کے دور ان ایوان بالا نے دستور (ترمیمی) بل 2020ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی نے دیگر ارکان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور (ترمیمی) بل 2020ء پیش کیا۔ اس بل میں ایوان بالا کو مالیاتی بل میں تجاویز سے متعلق مزید اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلا س کے در ان قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی دو رپورٹیں پیش کی گئیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے ٹیکس قوانین میں ترامیم کرنے کے لئے مالیاتی بل میں مزید ترمیم کا بل (ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ئ) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجہ میں ہنگامی حالات کی صورت میں جدول شدہ اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے قانون وضع کرنے کے لئے مالیاتی بل (کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل 2020ئ) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹیں پیش کیں۔

اجلاس کے در ان سینیٹ نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ء اور کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل 2020ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات منظور کر لیں۔ اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے ٹیکس قوانین میں ترامیم کے لئے مالیاتی بل میں مزید ترامیم کا بل (ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات کو زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

فاروق حامد نائیک نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجہ میں ہنگامی حالات کی صورت میں جدول شدہ اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے قانون وضع کرنے کے لئے مالیاتی بل (کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل 2020ئ) پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے اور منظور کرنے کے لئے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔